ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: وزیر اعظم مودی کے تمام وعدے جھوٹے،ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے:راہل گاندھی 

ہریانہ: وزیر اعظم مودی کے تمام وعدے جھوٹے،ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے:راہل گاندھی 

Fri, 29 Mar 2019 21:44:56    S.O. News Service

یمنانگر، ہریانہ،29 مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)’چوکیدار چور ہے‘ کے نعروں کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی کے سارے وعدے جھوٹے ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ 15 لاکھ ہر ایک فرد کے اکاؤنٹ میں دیے جانے کی بات جھوٹ تھی، نوٹ بندی کرکے چھوٹے دکانداروں کو پریشان کر دیا اور عام لوگوں کو سڑکوں پر کھڑاکر دیا۔

ہریانہ کے یمنانگر میں منعقد انتخابی ریلی میں راہل گاندھی نے آمدنی گارنٹی اسکیم کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس کی حکومت بنی تو ملک کے غریب کو جن کی آمدنی ماہانہ 12 ہزار روپے سے کم ہے، ایسے تمام خاندانوں کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے سالانہ دینے کا انتظام کرے گی۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے چھوٹے دکانداروں، کسانوں کو پریشان کیا ہے اور ہم ان کے لئے انصاف منصوبہ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا۔ جہاں بھی بات کرتے ہیں اسی کی بات کرتے ہیں۔لیکن انہوں نے نوجوانوں کے 30 ہزار کروڑ روپے چھین کر انل امبانی کے بینک میں ڈال دیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی کہتے تھے، مجھے وزیر اعظم نہ بناؤ، مجھے چوکیدار بناؤ۔ اب کہتے ہیں ہم سب چوکیدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے چوکیدار ایماندار ہیں۔آپ دوسرے لوگوں کو چور مت بناؤ۔آپ ہندوستان کے چوکیدار کو چور مت بناؤ۔راہل گاندھی نے لوگوں سے پوچھا کہ نوٹ بندی سے فائدہ ہوا یا نقصان؟ آپ نے نیرومودی ، للت مودی، انل امبانی کو دیکھا؟ سب نے چوری کی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں انتخابات تھا۔10 دن کے اندر نہیں صرف 2 دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف ہو گیا۔2014 میں میں نے کہا تھا کہ 72 ہزار کروڑ روپے کے تمام کسانوں کے قرض معاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب کام کرتے ہیں تو سوچ سمجھ کر، پلاننگ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔راہل گاندھی نے مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یہ’گبر سنگھ‘نے بہت لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے آپ کو 12 بجے رات میں گبر سنگھ سے تعارف کرایا تھا۔آج چھوٹے کسان کہتے ہیں کہ سو جاؤ ورنہ گبر سنگھ آ جائے گا۔راہل گاندھی نے رافیل معاملے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بینک کی چابی انل امبانی اور نریندر مودی نے اپنے ہاتھ میں لے کر رکھی ہے۔میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں نیرومودی، نریندر مودی کے بینک سے پیسے لے کر آپ کے ہاتھ میں دوں گا۔نوجوانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ اس حکومت میں اسٹارٹ اپ کے لئے آپ کو پرمشن لینی پڑے گی۔پرمشن کے لئے رشوت مانگتے ہیں۔آپ کو3 سال کے لئے کسی سرکاری آفس سے پرمشن لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔جو ہندوستان کے لئے پیسے اکٹھے کرنے میں مدد کرے گا، اسے حکومت مدد کرے گی۔ہم نوجوانوں کی مدد کریں گ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لئے تاریخی فیصلے لئے ہیں۔نریندر مودی امیروں کی حفاظت اور انصاف کرتے ہیں۔کانگریس پارٹی غریب، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو انصاف دے گی۔راہل گاندھی نے کہا کہ ہم آپ کو ایک ٹیکس لا کر دیں گے۔جی ایس ٹی کے الگ الگ ٹیکس کو ایک کرکے دیں گے۔


Share: